logo

ضلع نرمل سے عفیفہ صدیقہ انصاری دسویں جماعت میں درجہ اول سے کامیاب

ضلع نرمل سے عفیفہ صدیقہ انصاری دسویں جماعت میں درجہ اول سے کامیاب

نرمل 30 اپریل (سرفرازنیوز ایجنسی)۔ نرمل ضلع مستقر کی ہونہار طالبہ عفیفہ صدیقہ انصاری کی ایس ایس سی میں درجہ اول9.2گریڈ سے شاندار کامیابی پر ضلع نرمل کے معززین ان کے والدین اور اساتذہ کے علاوہ رشتہ دار نرمل کے ملی تنظیموں کے ذمہ داران حفاظ علمائے دین نے ان کی دختر کے شاندار نتائج پر محمد افتخار الدین انصاری نظامی حسامی لائبریرین اردو اکیڈمی مینارٹی ویلفر ضلع نرمل نمائندہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان وزارت ترقی انسانی وسائل اسٹڈی سینٹر نرمل کوان کی دختر کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ان کے چچا نرمل کے نامور عالم دین حضرت مولانا حافظ مفتی محمد ریاض الدین انصاری ناظم جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات ذمہ دار مسلم پرسنل لاء بورڈ ضلع نرمل وبرادران نے مبارکباد پیش کی اور ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ساتھ ہی ساتھ ان کے اساتذہ نے مبارک باد پیش کی دوست ا حباب رشتہ دارعزیز و اقارب ملی تنظیموں نے اور علماء دین نے انہیں مبارکباد پیش کی نرمل شہر کے صحافی برادری کے علاوہ رشید عالم الحفیظی نے انہیں فون پر مبارکباد پیش کی۔اسی طرح اطہر خان صدر ہیپی ہوم ہاوزنگ پیالس اے فلیٹ اونر س ویلفیر اسی ایشن اوپر پلی راجندر نگر حیدرآباد،عظیم بن یحیی صدر مجلس نرمل حبیب احمد الجیلانی سابقہ پرنسپل انور العلوم کالج، ڈاکٹر امنہ،عبدالفہیم ماجد جناب مختار احمد خان صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد نرمل حضرت مولانا عبدالعلیم قاسمی صدر دینی تعلیم میں بورڈ نرمل حافظ متین صدر ٹاؤن کانگریس میناریٹی، نذیر الدین صاحب سابقہ رکن ریاستی حج کمیٹی ’و‘ ٹی ار ایس، طارق انصاری صاحب چیئرمین مینارٹی کمیشن تلنگانہ،صدر ڈی سی سی سری ہری راؤ، ارجمند علی قائد کانگریس، جی ایشور صدرنشین بلدیہ نرمل‘سید شاہ نور الحق قادری سابقہ صدر نشین اردو اکیڈمی حیدرآباد کے علاوہ محمد علی شبیر مشیر اعلی حکومت تلنگانہ نے بھی خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی۔

1
464 views